گزشتہ پانچ برسوں میں چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو خوب فروغ دیا ہے اور متعلقہ عملی تعاون کو مضبوط بنایا ہے۔اب تک ، چین نے 138 ممالک اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے حوالے سے تعاون کی 200 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ، اور مشترکہ طور پرتعاون پر مبنی 2000 سے زائد منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔ ان منصوبوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے وژن کو عملی چامہ پہنایا ہے ۔
اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں ، چین-یورپ فریٹ ٹرینوں کے ذریعے درآمد اور برآمد کئے جانے والےسازو سامان کی مالیت میں پچھلے سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 30.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس سے بین الاقوامی سپلائی چین کو مستحکم کیا گیا۔ اس سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ، چینی کمپنیوں نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابسطہ ممالک میں براہ راست گیارہ ارب اسی کروڑ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ اب تک ، چین نے 180 ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں اور 112 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مختلف شکلوں میں تعاون کے نظام قائم کیے ہیں ۔ چین کی عالمی شراکت داری کا نیٹ ورک دن بدن وسیع ہوتا جارہا ہے .