آٹھ اکتوبر کو جنیوا میں ،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سماجی فورم 2020 کا آغاز ہوا۔چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امورِ خاتمہِ غربت کے نائب سربراہ چھن جی گانگ نے فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کے تجربات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
چھن جی گانگ نے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ بنی نوع انسان کی مشترکہ خواہش ہے۔ غربت کا خاتمہ انسانی حقوق کے تحفظ کا ایک اہم حصہ ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت ہمیشہ کی طرح عوام کی بقا اور ترقی کے حقوق کو اولین ترجیح دیتی ہے۔خاص طور پر سال دو ہزار بارہ میں ،چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین نے واضح طور پر سال دو ہزار بیس تک موجودہ معیار کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف بنایا ہے۔چین نے بھرپور کوششوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سال دو ہزار بارہ سے لے کر سال دو ہزار انیس تک غریب لوگوں کی تعداد نو کروڑ نواسی لاکھ نوے ہزار سےکم ہو کر پچپن لاکھ دس ہزار رہ گئی ہے۔غربت کے شکار علاقوں میں بنیادی تنصیبات اور عوامی خدمات میں نمایاں بہتری آرہی ہے، غریب لوگوں کی ترقی کے لیے ماحول سازگار ہورہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمےکے چینی خصوصیات کے حامل نظام کی بہتری ہورہی ہے۔
چھن جی گانگ نے غربت کے خاتمے کے لیے چین کے کامیاب تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین میں غربت کے مکمل خاتمے کا سال ہے۔اس وقت وبائی صورتحال پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ طے کردہ مدت کے مطابق غربت کے خاتمے کے ہدف کو پورا کرنے کے حوالے سے کامیابی واضح نظر آرہی ہے۔