امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے لیے نامزد سفیر ٹیری برانس ٹاد نے چین امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔دو تاریخ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست آ ئیوا میں گورنر کی حیثیت سے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور مضبوط تجارتی تعلقات کی اہمیت کو قریب سے محسوس کیا ہے ، اگر ان کی نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو وہ چین امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔ چین امریکہ تعلقات کو کثیر جہتی قرار دیتے ہوئے برانس ٹاد نے مزید کہا کہ فریقین کو جزیرہ نما کوریا میں عدم جوہری پھیلاو اور سائبر سیکیورٹی سمیت سلامتی کے دیگر امور کے حوالے سے مل کرکام کرنا چاہیے۔