چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حکومتی تعاون کمیشن کے پہلے اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد

0

چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حکومتی تعاون کمیشن کا پہلا اجلاس منگل کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور متحدہ عرب امارات کے  وزیر برائے خارجہ  امور  اور بین الاقوامی تعاون  عبداللہ نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔
اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھ رہا ہے  ۔ چین چاہتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر حکومتی تعاون کمیشن کے نظام کو بروئے  کار لاتے ہوئے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے کوشش کی جائے ۔
یاد رہے کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حکومتی تعاون کمیشن کا قیام دو  ہزار پندرہ میں چینی صدر شی جن پھنگ اور شہزادہ محمد کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق ہو ا ۔ رواں سال اس کمیشن کا پہلا اجلاس ہے  ۔ اجلاس میں فریقین نے   تیل اور گیس کی دریافت ، بندر گاہوں کی تعمیر ، بندر گاہوں کے پاس صنعتی زونز کے قیام سمیت اہم منصوبوں پر  جلدی سے عمل میں کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔
معاشی اور تجارتی شعبے میں تعاون کے علاوہ فریقین کے درمیان  افراد  اور ثقافت کا تبادلہ بھی چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے ۔ ایک اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال دونوں ممالک کے درمیان آنے جانے والے  افراد کی تعداد چھ   لاکھ سے زائد  رہی ۔ اور رواں سال یہ تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here