اٹھائیس تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسلے پر کھلی وزارتی کانفرنس میں شرکت کے دوران برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ملاقات کی اور جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسلے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔فریقین کا خیال ہے کہ اس وقت جزیر نما کوریا کی صورتحال کی کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور قابو سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی وزارتی کانفرنس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔مختلف فریقین کو ایٹم سے پاک بنانے کے ہدف پر قائم رہنا چاہیئے،شمالی کوریا سے متعلق سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں٘ کو سختی سے نافذ کرنا چاہیئے۔شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل کے پروگرام کو روکنا چاہیئے۔اور اس کے ساتھ بات چیت اورمذاکرات پر گامزن رہنا چاہیئے اور جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے کوشش کی جانی چاہیئے۔