اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ، اقوام متحدہ کے متعدد عہدیداروں نے اپنے انٹرویوز میں غربت میں کمی کے سلسلے میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بار پر زور دیا کہ چین جنوب جنوب تعاون میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فیبریزیو ہاکسلڈ نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 75 سال قبل اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے ، چین نے اقوام متحدہ کے ہر کام میں خصوصاً غربت کے خاتمے میں اہم شراکت کی ہے۔چین میں 1.4 بلین افراد کو غربت سے نکال دیا گیا ہے ۔چین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف2030 کے حصول میں مدد فراہم کررہا ہے۔ ان کی رائے میں دوسرے ممالک چین کی کامیابیوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ، اور بہت سے ممالک چین کے تجربے سے سیکھ بھی رہے ہیں۔
جنوب جنوب تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک سے غربت کے خاتمے کے علاوہ ، چین دیگر ترقی پذیر ممالک کو غربت سے نکلنے میں مدد دینے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے ، اور اس نے جنوب جنوب تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین آہستہ آہستہ اقوام متحدہ کے زیرقیادت ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈ زفراہم کرنے والا ملک بن رہا ہے ، جو غربت میں کمی کے لیے بہت ضروری ہے۔ یقیناً ، چین ہی جنوب جنوب تعاون کا عالمی چیمپیئن ہے ، جو دوسرے خطوں کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔