چین نے جدت اور ترقی کے لیے جوش و عزم کو ہمیشہ جواں رکھا ہے۔ عالمی دانشورانہ املاک تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل

0

 
عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ، فرانسس گوری نے ، کچھ دن قبل چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نہ صرف عالمی املاک دانش کی تنظیم کا ایک اہم شراکت دار ہے ، بلکہ کثیرالجہتی کا  مضبوط حامی اور  بہت اہم رکن  ہے۔
   مسٹر گوری نے کہا  کہ عالمی املاک دانش کی تنظیم کے لئے ، چین سب سے پہلے ایک بہت ہی اہم رکن ملک ہے۔ جہاں تک کاروبار کا تعلق ہے تو ، چین  ایک بہت اہم مارکیٹ بھی ہے۔ چین 2019 میں دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستیں پیش کرنے والا ملک ہے۔ بین الاقوامی ٹریٹ مارکس ایپلی کیشنز کی درجہ بندی میں  چین اوپر جارہا ہے ۔ اس وقت  دنیا میں چین کی  تیسری پوزیشن ہے۔
گوری نے  خیال ظاہر کیا کہ چین نے  جدت اور ترقی کے لیے جوش اور عزم کو ہمیشہ جواں رکھا ہے ، جو چین کی قومی ترقیاتی پالیسی کے عین مطابق ہے۔ اس کے علاوہ ، گوری نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عالمی  املاک دانش کی تنظیم بھی تنازعات کے تصفیہ کے طریقہ کار جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔عالمی  املاک دانش کی  تنظیم کے لئے ، چین ایک بہت اہم مارکیٹ اور بہت  اہم رکن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here