شمال مغربی چین میں بہت سے علاقے سوکھے اور کم بارش سے دوچار ہیں ، حیاتیاتی ماحول نازک ہے ، اور ترقی ناسازگار وسائل کی وجہ سے محدود ہے۔ تاہم حہ شی کوریڈور میں واقع گانسو صوبے کے جیو چھوان شہر نے حالیہ برسوں میں گوبی وسائل سے فائدہ اتھاتے ہوئے ماحول دوست زراعت کو ترقی دی اور یہ علاقہ
اعل ی معیار کی زرعی ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے۔ جیو چھوان شہر کے شو جو ضلع کے ڈونگ ڈونگ ٹاؤن میں ایک زرعی صنعتی پارک قائم ہوا ہے۔ریتلی زمین پر سورج کی روشنی کے گرین ہاؤسز کا صاف ستھرا انتظام کیا گیا ہے۔گرین ہاؤسز میں سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے ، اور کاشت کار پھل اور سبزیوں کی دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں جوپک کر تیار ہونے والے ہیں۔ یاد رہے کہ 2009 میں ، جیو چھوان نے گوبی زراعت کی ترقی کا آغاز کیا ،مٹی کو بہتر بنانے کے لئے صحرائے گوبی پر گرین ہاؤسز قائم کئے ۔ صحرا گوبی کا وسیع رقبہ ہے ، لہذا بڑے پیمانے پر کاروبار کے لیے ایک جامع صنعتی پارک قائم کیا گیا ۔ اس علاقے میں ہر طرف پتھر موجود ہیں تو گرین ہاؤس پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے تاکہ اخراجات کو بچایا جاسکے۔ صحرائے گوبی ، جو روایتی کھیتی باڑی کے لیے موزوں نہیں ہے ، لیکن جیو چھوان کے لوگوں نے بھر پور کوشش کرتے ہوئے ایک بڑا کام کیا ہے۔ 2009 کے بعد سے ، جیو چھوان شہر نے 90 گو بی زرعی پارکس اور مثالی مقامات کی تعمیر شروع کی ، جو ہر سال ملک بھر میں 40 لاکھ ٹن سے زیادہ اعل ی معیاری سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔