چو بیس تاریخ کو سری لنکا کےو زیر برائے تیل چندیما ویکراکوڈی نے کہا کہ چینی حکومت کا پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ دور اندیشی کا حامل ہے۔سری لنکا دی بیلٹ اینڈ روڈ کے پروجیکٹس میں ہمہ گیر طور پر شرکت کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ متعلقہ ملکوں کے لئے وسائل کی دستیابی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ پلیٹ فارم کا ذریعہ ہوگا۔سری لنکا سمیت کئی ممالک دی بیلٹ اینڈ روڈ سے مستفید ہونگے۔۔جناب چندیما ویکراکوڈی نے طویل عرصے سے سری لنکا کے لئے چین کی بڑی امداد و حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین سری لنکا کا سچا دوست ہے جو ہر ایک اہم گھڑی پر سری لنکا کا ساتھ دیتا ہے۔ سری لنکا کی خانہ جنگی کے بعد تعمیر نو کے سلسلے میں چینی حکومت نے بندر گاہ ، سڑکوں اور بجلی گھر سمیت بنیادی تنصیبات کے پروجیکٹس کے لئے رقوم فراہم کی ہیں جس کے نتیجے میں سری لنکا کی اقتصادی و سماجی ترقی کے عمل میں بڑی مدد ملی ہے۔