سال دو ہزار انیس کے جشن بہار کے موقع پر چائنہ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایوننگ گالا

0

چار فروری کو جشن بہار کی شام منائی جا رہی ہے ۔دو ہزار انیس کے جشن بہار کے موقع پرچائنہ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایوننگ گالا رات آٹھ بجے سے براہ راست نشر ہو گا۔  گیت، رقص، جادو، بازی گری، اوپیرا،کھونگ فو شو اور کامیڈی شو سمیت درجنوں رنگا رنگ اور دلچسپ پروگرامز پر مشتمل یہ ایوننگ گالا مسلسل چار گھنٹے تک جاری رہے گا اور رات بارہ بجے  دنیا بھر میں تمام ناظرین کے ساتھ چین کے نئے قمری سال کو خوش آمدید کہے گا۔چین میں جشن بہار کی شام مل بیٹھ کر ، ایوننگ گالا دیکھنے کی روایت تیس سال سے جاری ہے۔

کے زیر اہتمام ایوننگ گالا رات آٹھ بجے سے براہ راست نشر ہو گا۔  گیت، رقص، جادو، بازی گری، اوپیرا،کھونگ فو شو اور کامیڈی شو سمیت درجنوں رنگا رنگ اور دلچسپ پروگرامز پر مشتمل یہ ایوننگ گالا مسلسل چار گھنٹے تک جاری رہے گا اور رات بارہ بجے  دنیا بھر میں تمام ناظرین کے ساتھ چین کے نئے قمری سال کو خوش آمدید کہے گا۔چین میں جشن بہار کی شام مل بیٹھ کر ، ایوننگ گالا دیکھنے کی روایت تیس سال سے جاری ہے۔

سال دو ہزار انیس کا ایوننگ گالا چائنہ میڈیا گروپ کے قیام کے بعد پہلا ایوینگ گالا ہےجس کا موضوع ہے”نئے عہد میں جدوجہد اور جشن بہار کی خوشیاں ” ایوننگ گالا کا  مرکزی اسٹیج بیجنگ میں سجا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے جیانگ شی کے جنگ گانگ شان پہاڑ ، صوبے جی لین کے صدرمقام چھانگ چھون اور صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شنزن میں بھی تین اسٹیجز موجود ہیں جہاں سے  اس گالا میں براہ راست پروگرام پیش کیے جاتے ہیں ۔گزشتہ سال میں ہونے والی قومی ترقی اور عوام کی زندگی کی عکاسی اس ایوننگ گالا میں نظر آرہی ہے۔

یاد رہے کہ ۱۹۸۳ سےہر سال جشن بہار کی شام کے موقع پر ایوننگ گالا دیکھنا چین میں جشن بہار کی ایک اہم روایت بن چکاہے۔اس ایوننگ گالا سے دنیا بھر میں بسنے والے  چینی افراد جشن بہار کی روائیتی خوشی کو محسوس کرتے اور اس میں شامل ہوتے ہیں۔

جش بہار کی شام اورجشن بہار ایوننگ گالا  لازم و ملزوم ہو گئے ہیں ۔دو ہزارانیس کے جشن بہار ایوننگ گالا کے درجنوں پروگرام نا صرف چین کے روایتی فنون لطیفہ کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اس میں غیرملکی پرفارمنسز بھی شامل ہوتی ہیں۔شاندار جشن بہار ایوننگ گالا ساری دنیا کے لیے چینی ثقافت سے آگہی کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

اس ایونینگ گالا میں شمال مغربی چین کے روایتی لوک رقص این سائی یاؤ گو کا شو بھی شامل ہے۔این سائی یاؤ گو کی تاریخ بہت قدیم   ہے اور آج تک مقامی لوگ یہ رقص کرنا پسند کرتے ہیں۔ شیرکا رقص “او شئی “دنیا بھر میں چینی ثقافت کی پہچان ہے اور ہر خوشی کے موقع پر یہ ہر جگہ  دکھائی دیتا ہے اور اس ایونینگ گالا میں بھی یہ شاندار رقص پیش کیا جارہا ہے۔پیکنگ اوپیرا سمیت چین کے دوسرے علاقوں کے مقامی اوپیرا بھی اس گالا میں اپنا جادو جگاتے نظر آتے ہیں ۔دو ہزار انیس جشن بہار کے ایونینگ گالا میں چینی روایتی ثقافت کےعلاوہ غیرملکی پروگرام بھی شامل ہیں مثلاً سلووینیا کے نوجوان  فینسی باسکٹ بال پیش کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here