چینی صدر شی جن پھنگ عام شہریوں میں گھل مل گئے

0

 چینی نئے سال جشن بہار کی آمد  کے موقع پر،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے  جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت  شی جن پھنگ نےیکم فروری کو  بیجنگ میں مقامی باشندوں سے ملاقاتیں کیں اور ملک بھر کے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو جشن بہار کی مبارک باد دی.
یکم  فروری کی صبح، جناب شی  سب سے پہلے بیجنگ تحفظ عامہ بیورو کے دفتر پہنچے ۔انہوں نے  پولیس اہلکاروں سے ان کی  خیریت پوچھی اور سڑکوں پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ آن لائن گفگتو کی۔
اس کے بعد صدر شی نے بیجنگ کے مرکزی علاقے کی ایک گلی میں پہنچ کر پرانے رہائشی علاقے کا معائنہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی ۔اور شہریوں کے ساتھ جاو زی نامی روایتی چینی پکوان بھی بنایا۔

اس کے بعد صدر شی پتھر نامی گلی میں پہنچ کر وہان قائم ایکسپریس سروس سٹیشن پر ڈیلیوری میں مصروف افراد سے ملے۔پھر گلی میں چھوٹی چھوٹی دکانوں میں دکانداروں اوران کے ہیلپرز کے ساتھ گفتگو کی اور  ان کو تہوار کی مبارک باد دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here