چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کے روز پرتگال کے صدر مارسلو ریبیلوسے بات چیت کی۔ انہوں نے اگلے سال چین اور پرتگال کے تعلقات کے قیام کے چالیسویں سالگرہ کے مو قع پر دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نیاآغاز فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔تا کہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دے کر دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا اضا فہ کیا جائے۔
اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی لمبی تا ریخ ہے اور انتالیس سال پہلے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیا ن باہمی اعتماد، مفاہمت اور احترام پر مبنی جیت جیت کا تعاون رہا ہے۔ یہ تعلقات دنیا کے بدلتے حالات کے باوجود صحتمندانہ اور مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ایک پرانی چینی کہاوت ہے کہ درست سمت اور انداز میں بنائے جانے والا تعلق جغرافیائی دوری کے باوجود قا ئم رہتاہے یہ گلو سے زیادہ گاڑھا اور پتھر اور لوہے سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ شی نے کہا کہ پرتگال اور چین بھی ایسے دوست اور ساتھی ہیں جو ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ شی نے کہا کہ وہ پرتگال کی ایک چین کی پالیسی کا ساتھ دینے کو سراہتاہے اور چین ایک دوسرے کے مفادات اور دلچسپی کے امور سے متعلق مفاہمت کے فروغ کیلئے پرتگال کا ساتھ دیتا رہے گا۔ جناب شی نے دونوں ملکوں کی دوستی کو مضبوط کرنے کیلئے اعلی سطح ، حکومتی سطح ،قانون ساز اداروں کی سطح ، سیاسی جما عتوں کی سطح اور غیر سرکاری اداروں کی سطح پر تبادلوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہونے چاہیے۔ شی نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو پر تعاون کے سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے چاہِیں تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے فریم ورک کے اندر تعاون اور رابطوں کو بڑھایا جائے۔
پرتگال کے صدر نے کہا کہ پرتگال بیلٹ اینڈ روڈ کا حصہ بننے کیلئے تیا ر ہے۔