چین – ارجنٹائن کے ٹیلی ویژنز کے اشتراک سے بنائی جانے والی دستاویزی فلمیں “دلکش ارجنٹائن” اور” دلکش چین ” دونوں ممالک میں ایک ساتھ نشر ہونگی

0

جی ٹونٹی کی بیونس ائرس  سربراہی کانفرنس کے انعقاد سے قبل چین اور ارجنٹائن کے ٹیلی ویژنز  کے اشتراک سے بنائی جانے والی دستاویزی فلمیں  “دلکش ارجنٹائن” اور دلکش چین” انتیس نومبر سے دونوں ممالک کے ٹی وی چینلز پر ایک ساتھ  نشر ہو نگی ۔ ان دستاویزی فلموں میں چین اوراسپین دونوں ممالک کے فنکار شامل ہیں ۔ دونوں دستاویزی فلموں کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے لیےبےحد دلکشی کو محسوس کرسکیں گے۔ یہ دستاویزی فلمیں جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس کے لیے ایک اہم تحفہ ہے۔دونوں ممالک کے ٹیلی ویژنز  کے تعاون سے تیار کی گئی دستاویزی فلموں سےپتہ چلے گا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت سی مشترکہ خصوصیات   ہیں ۔یہ دونوں ملکوں کے عوام کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کے ڈی جی شنگ ہائی شیونگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے  پر زور الفاظ میں کہا  کہ مختلف تہذیبوں میں حکمت تلاش کر کے ذہنی آسودگی حاصل کی جاتی ہے ،اور یہ عوامی زہنوں کے لیے بھی معاون ہے جس سے دماغی سکون ملتا ہے ۔بنی نوع انسان کے سامنے درپیش مختلف چیلنچز سے نمٹا جاسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع کا استعمال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے میڈیا کے تعاون اور تبادلوں کو مسلسل فروغ دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here