گیارہ نومبر کو چین کی فضائیہ کے قیام کی انہترویں سالگرہ منائی گئی ۔اس دن چینی فضائیہ نے مزید طاقتور جدید ایئر فورس کی تعمیر کے لیے ایک روڈمیپ کا اعلان کیا۔
مذکورہ اعلان چینی فضائیہ کے نائب کمانڈر لیفٹنینٹ جنرل شو آن شیانگ نے اسی دن صوبہ گوانگ دونگ کے شہر چو ہائی میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار بیس تک چینی اسٹریٹیجک فضائیہ کی ابتدائی تشکیل ہو جائے گی جس میں تیسری اور چوتھی نسل کی تنصیبات پر انحصار کرتے ہوئے طاقت ، کمانڈ اوردفاع کا نظام تشکیل دیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں دو ہزار بیس سے دو ہزار پینتیس تک اسٹریٹجک فضائیہ کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا اور طاقت کا نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔جب کہ تیسرے مرحلے میں موجودہ صدی کے وسط تک عالمی معیار کی اسٹریٹجک فضائیہ کا قیام مکمل ہو جائے گا۔