چینی وزیر اعظم کا چین اور ہالینڈ کے کاروباری اداروں کے مابین تعاون پر زور

0

  چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے منگل کے روزہالینڈ میں  چین ۔ ہالینڈ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئےہالینڈ کے کاروباری اداروں کی جانب سے چینی منڈی کو دریافت کرنے اور چینی کاروباری اداروں کے ساتھ تخلیقی شراکت داری کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی معیشت اس وقت تبدیلی اور ترقی کے دور سے گزر رہی ہے اور ترقی کے اعلی معیار تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی تخلیقی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ لی کھ چھیانگ نے جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی مثلا اعلی درجے کے طبی سامان ، کینسر کے علاج ، آلات اور معلومات کے مربوط نظام، ہوائی جہازوں کے انجن کی  تیاری اورنے نو ٹیکنالوجی سے مرمت نیز زراعت کے میدان  میں ڈچ کاروباری اداروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کاروباری اداروں نے چین کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ہم چھوٹے بڑے تمام کاروباری اداروں کی چین کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایک اعشاریہ چارارب آبادی کا حامل چین ایک بڑی منڈی ہے اور چین کی معاشی ترقی میں کھپت سب سے بڑا محرک ہےاور اسی لیے چینی منڈی میں ڈچ اداروں کی جدید مصنوعات  کے فروغ کے لیے بے حد صلاحیت موجود ہے ۔ لی کھ چھیانگ نے چینی اداروں کی ڈچ اداروں کے ساتھ کاروباری شراکت داری کی بھی 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here