مقامی وقت کے مطابق پندرہ تاریخ کی صبح کو چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے ہیگ میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ سے ملاقات کی۔
جناب لی کھہ چھیانگ نے چین اور نیدرلینڈز کے تعلقات اور باہمی مفادات کے تعاون میں حاصل کردہ مثبت پیش رفت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر چین نیدرلینڈز کے ساتھ مل کر دل کھول کر ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور کثیرالجہت پسندی اور آزاد تجارت کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔لی کھہ چھیانگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین اصلاحات کو گہرائی تک لا کر کھلے پن کے پیمانے کو وسعت دینا چاہتاہے۔چین ملک میں سرمایہ لگانے کے لئے نیدرلینڈ کے کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ نے کہا کہ نیدرلینڈز چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں دونوں ممالک کے تجارت، مالی، توانائی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستحط کئے گئے۔