رواں سال پہلی ششماہی میں شہریوں کے اخراجات سے متعلق اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ اس وقت چین کے اقتصادی اضافہ کی سب سے اہم قوت متحرک کھپت ہے۔چین کی ترقی اور اصلاحات کے قومی کمیشن کے متعلقہ انچارج نے دو تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چینی باشندوں کےخریداری کے عمل میں مستحکم اضافہ ہو رہا ہے اور چین، صارفین کے لیے آگے چل کر مزید بہتر مارکیٹ تشکیل دے گا ۔
اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال پہلی ششماہی میں چین میں خوردہ اشیا کی کل مالیت ایک سو اسی کھرب چینی یوان تک جا پہنچی جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔اقتصادی اضافے میں اخراجات کی شرح خدمات اٹہتر اعشاریہ پانچ فیصد ہے جو اقصادی اضافےکی سب سے اہم قوت ثابت ہوئی ہے۔
دو تاریخ کو ترقی و اصلاحات کی قومی کمیشن کے رکن لیو یو نان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چینی شہریوں کے اخراجات کی استطاعت کو مزید بڑھایا جائے گا اور صارفین کے لیے مارکیٹ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔