چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرامی ہانٹ نے تیس تاریخ کو بیجنگ میں چین برطانیہ تزویراتی مزاکرات کے نویں دور می اپنے اپنےوفود کی صدارت کی ۔ بات چیت میں فریقین نے دی بیلٹ انڈ روڈ کی تعمیر سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھا نے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے نامہ نگاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب وانگ ای نے کہا کہ فریقین نے دنیا کے آزاد تجارتی نظام کے تحفظ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی برادری کو کثیرالطرفہ اور آزاد تجارتی نظام اور ڈبلیو ٹی او کے اصول و ضوابط کی حفاظت کرنی چاہیے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ غربت کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں چین کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے توقع ظا ہر کی کہ آنے والے دو دہا ئیو ں میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائیگا جو دنیا کی ترقی کے لیے خطرے کی بجائے زیادہ مواقع پیدا کرنےکا باعث بنے گا۔برطانیہ چین کے ساتھ رابطوں اور بات چیت کو فروغ دینے اور وسیع پیمانے پر تعاون کرنے پر آمادہ ہے۔