چین میں امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کے اعلی منافع کا راز

0

سی آر آئی نے بیس تاریخ کو چین امریکہ تجارتی کش مکش کے بارے میں اپنے ایک تبصرے میں کہا کہ امریکی حکومت کا کہنا ہے

China and United States shaking hands

کہ چین کے ساتھ تجارت میں امریکہ کو بڑا نقصان ہوا ہے ۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ چین کی تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت اور  منڈی کی بدولت امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کو  بہت زیادہ منافع حاصل ہوا ہے  اور چین میں امریکی صنعتی و کاروباری ادارے بہت کامیاب رہے  ہیں۔دوسری طرف چینی حکومت پس ماندہ مغربی علاقوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی پوری حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس سلسلے میں غیرملکی صنعتی  کاروباری اداروں کے لیے طرح طرح کی ترجیحی پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں۔ان ترجیحی پالیسیوں کی بدولت امریکی اداروں نے  بھر پور فوائد حاصل کئے ہیں۔
دو ہزار دس کے بعد چین دنیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی منڈی بن گیا ۔ اس کے علاوہ توقع ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے بعد  چین دنیا کی نمبر ون کنزیومر مارکیٹ بن جائیگا جو  امریکہ سمیت تمام ملکوں کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے انتہائی اہم  ہے۔اس لیے امریکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی چین میں کاروبار کرنے والے امریکی اداروں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگی ۔
تبصرے کے آخر میں کہا گیا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو سکتا  جو عالمی برادری کا مسلمہ اصول ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here