شی جن پھنگ کی جانب چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے افرادی تبادلوں کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کرنے سے متعلق افتتاحی اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد

0

چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے افرادی تبادلوں کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کرنے سے متعلق افتتاحی  اجلاس چوبیس تاریخ کو  پریٹوریا میں منقعد ہوا ۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے مذکورہ اجلاس کے انعقاد پر   اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ  چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو حالیہ برسوں میں نمایاں فروغ ملا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے حقیقی ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔جناب شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذکورہ لائحہ عمل چین۔جنوبی افریقہ دو طرفہ تعلقات کی بنیاد کو مزید مضبوط کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تبادلوں کے لائحہ عمل کے تحت فریقین کے درمیان صحت کے شعبے میں بھی  وزارتی سطح  کے اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے  جو کہ چین اور افریقہ کے درمیان دوستانہ تعاون کا اہم حصہ ہے۔ جناب شی نے کہا کہ چین جنوبی افریقہ اور دوسرے افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ ترقی  اورمشترکہ مفاد  میں تعاون کے ایک نئے باب کے آ غاز کے لیے تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here