افریقی امور کے حوالے سےچینی کمیونسٹ پارٹی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلی سطح کی بات چیت سترہ تاریخ کو تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں منعقد ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کےبیرون ملک رابطہ کاری بیورو کے سربراہ سون تھاو اور تنزانیہ کے صدر جان ماگوفولی نے تقریب میں شرکت اور بات چیت کی۔
جناب سون تھاو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلی سطح کی بات چیت پہلی دفعہ افریقہ میں منعقد ہو رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی حکومت افریقی ملکوں اور افریقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔موجودہ اجلاس میں شرکا اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق ترقی کے راستے کا انتخاب، کے موضوع پر بات چیت کریں گے ۔ یہ متعلقہ ملکوں کی ترقی اور باہمی مفاہمت اور تعاون کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے علاوہ افریقی ملکوں کی چالیس سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے سو سے زائد نمائندے موجودہ بات چیت میں شریک ہیں۔اجلاس میں رواں سال ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والی چین افریقہ تعاون فورم کی سمٹ کے لیے تیاری کی جائیگی۔