چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی کویت کے امیر صبا الاحمد الجابر الصبا سے ملاقات 

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اتوار کے روز بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں چین کے  دورے پر آئے ہوئے کویت کے امیر  صبا الاحمد الجابر الصبا سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے سربراہان نے چین – کویت تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا ۔ 
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کویت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ سینتالیس برسوں کے دوران فریقین نے پرخلوص دوستی ، مساوی سلوک اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی مفادات فراہم کئے ہیں ۔ اس وقت دنیا تبدیل ہو رہی ہے اور اس کے پس منظر میں چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی تجویز پیش کی ۔ اس کا مقصد تعاون اور تبادلوں کے ذریعے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ جیت جیت تعاون  اور مشترکہ ترقی کرنا ہے ۔ 
جناب شی نے کہا کہ چین نے کویت کو  خلیجی علاقے میں دی بیلٹ اینڈ رود کی تعمیر نیز اس خطے کے استحکام کے تحفظ کا اہم شراکت دار قرار دیا ہے ۔ کویت اس فہرست میں شامل ہے  جنہوں نے  سب سے پہلے چین کے ساتھ  دی بیلٹ اینڈ روڈ  کے حوالے سے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ دنوں ممالک کو  توانائی ، بنیادی تنصیبات ، مالیات ، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو توسیع دینا چاہیئے اور دہشت گردی  کے خلاف تعاون کو فروغ دینا  چاہیئے ۔ 
اس موقع پر کویت کے امیر  نے کہا کہ چین ایک امن پسند ملک ہے ۔ کویت چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی اور تعاون کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے عالمی  معاملات میں چین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے چین کو اپنا پراعتماد دوست اور شراکت دار  قرار دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here