امریکہ کی طرف سے تجارتی غنڈہ گردی  موجودہ دور کے رجحان کی خلاف ورزی ہے: ترجمان چینی وزارت تجارت

0

چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فینگ نے پانچ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے تجارتی غنڈہ گردی وقت کے رجحان کے خلاف  ہے۔ انہوں نے نشاندھی کی کہ اگر امریکہ اضافی ٹیرف پر عمل درآمد کرے گا، تو چین قومی و عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے جوابی اقدامات کرے گا۔
گاو فینگ نے کہا کہ چین کسی بھی  دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔  آزادعالمی تجارت اور کثیرالجہتی نظام کے تحفظ کے لئے چین کے عزم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ چین دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ تجارتی تحفظ پسندی اور یک طرفہ تحفظ  پسندی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مستحکم عالمی اقتصادی و تجارتی ماحول کے تحفظ کے لَئے کوشش کرتا رہے گا۔
اس سے پہلے امریکہ نے اعلان کیا  تھا کہ چھ جولائی سے امریکہ چین کی طرف سے درآمد شدہ چونتیس ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگائے گا۔ اس حوالے سے  ترجمان گاو فینگ نے کہا کہ چین تجارتی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگرامریکہ اضافی ٹیرف لگائے گا، تو چین مجبورا٘  جوابی اقدامات کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here