برکس ممالک کے درمیان طرز حکمرانی سے متعلق تبادلہ خیال کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار چار جولائی کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوا۔برکس کے پانچ رکن ممالک کے متعدد نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے رکن ،ریاستی کونسل کے پریس دفتر کے نائب ڈائریکٹر گو وے مین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر میں حاصل شدہ ثمرات اور حالیہ دور میں چین میں طرز حکمرانی کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ جناب گو نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات کی تشکیل کے نظریات پیش کیے ہیں جبکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی بنیاد ہی “عوام کو مرکزی اہمیت دینا” ہے۔
جنوبی افریقہ کے نیشنل اسکول آف گورنمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر رچرڈ لیوین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنوبی افریقہ کو طرز حکمرانی کے حوالے سے چین کے تجربات سے سیکھنا چاہیئے۔