شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تاؤ سمٹ کے دوران اقتصادی و تجارتی شعبے کے حوالے سے حوصلہ افزا مشترکہ اقدامات کی توقع ہے ،چینی وزارت تجارت

0

شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ نو سے دس جون تک چین کے صوبہ شان دونگ کے شہر چھنگ تاؤ میں منعقد ہوگی۔چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے اکتیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک مل کر چھنگ تاؤ سمٹ میں اقتصادی و تجارتی شعبے سے متعلق حوصلہ افزا مشترکہ اقدامات کے حوالے سے اتفاق رائے کو فروغ دیں گے تاکہ علاقائی اقتصادی تعاون کو نئی بلندی تک پہنچایا جا سکے۔
گاؤ فنگ نے کہا کہ چھنگ تاؤ سمٹ میں دیگر ایسے ثمرات کے حصول کی کوشش کی جائے گی جن کے تحت اتفاق رائے کو یکجا کرتے ہوئے مشترکہ اور طاقتور آواز سنائی دی جا سکے ،با سہولت تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکے اور تعاون کو نئی تقویت فراہم کی جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی شمولیت سے علاقائی اقتصادی تعاون کے لیے تازہ خون اور نئی قوت محرکہ فراہم کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here