چین میں کالج گریجویٹس کے لیے روزگار اور کاروبار کے مواقعو ں کی فراہمی سے متعلق ایک کانفرنس چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین کے وزیر اعظم لی کہ چھیانگ نے کانفرنس میں اہم ہدایات دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کالج گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا نہ صرف عوام کی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے متعلق ہے بلکہ یہ ملک میں جدت اور اختراع کے تیز تر فروغ کی اہم بنیاد بھی ہے۔ رواں سال بیاسی لاکھ نوجوان کالج سے گریجویٹ ہوئے ہیں – تعداد کے اعتبار سے یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس لئے روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
وزیراعظم نے مختلف علاقوں اور اداروں کو شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کے مطابق، روزگار سے متعلق پالیسیوں پر موثر عمل درآمد کرنے اور کالج گریجویٹس کے لیے روزگار اور کاروبار سے متعلق سروسز کو بہتر انداز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممکنہ طریقوں سے کالج گریجویٹس کے لیے روزگار کی فراہمی کے معیار کو مستحکم بنایا جائے گا تاکہ اعلی سطحی ترقی اور عوام کی زندگی کی بہتری کے لئے مزید اہم خدمات سرانجام دی جاسکیں۔