امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور نائب وزیر اعظم لیوحہ سے ملاقات

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سترہ تاریخ کو وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی ،نائب وزیر اعظم لیو حہ سے ملاقات کی۔
جناب لیو، جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین امریکہ جامع اقتصادی بات چیت کے رہنما بھی ہیں ، نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مساوات ، باہمی مفادات کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں چینی صدر شی جن پھنگ کےساتھ سازگار ورکنگ تعلقات اور ذاتی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور امریکہ-چین تعلقات کے فروغ کے لیے جناب شی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر تیار ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ اقتصادی و تجارتی شعبے میں امریکہ اور چین کا سازگار تعاون بہت اہم ہے۔دونوں ملکوں کی اقتصادی ترقی خوب ہو رہی ہے اور منڈی کی بڑی ممکنہ صلاحیت موجود ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔امید ہے کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی ماہرین مل کر اس شعبے میں موجود مسائل کو حل کرنے کے لیے مثبت کوشش کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور چین کو توانائی ، مشین سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے ۔زرعی پیداوار کی تجارت ،منڈی میں داخلے کو فروغ دینا چاہیئے اور علمی اثاثوں کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کو بھی مضبوط بنایا جانا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here