شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے  وفد کی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات  

0

چین کے صدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ   نے سولہ تاریخ کو بیجنگ میں شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن پاو تھائی چھنگ کی قیادت میں شمالی کوریا  کی ورکرز پارٹی کے دوستانہ وفد  سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر  پاو تھائی چھنگ نے سب سے پہلے  کم جونگ  اُن کی جانب سے شی جن پھنگ کے  لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔   ملاقات کے موقع پر  چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک  موجودہ دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان موجود  دوستی کو مسلسل آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام  کی تعمیر ایک نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے جبکہ شمالی کوریا کی سوشلسٹ تعمیر بھی نئے دور سے گزر رہی ہے ۔ چین شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان  تعلقات کی بہتری  اور شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے تاکہ جزیرہ نما کوریا کو  جوہری  ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنایا جا سکے ۔ علاوہ ازیں  چین شمالی کوریا کی ملکی معیشت کی ترقی اور عوام کے بہتر طرزِ زندگی کی حمایت کرتا ہے ۔
چین  شمالی کوریا کے ساتھ مل کر سوشلسٹ راہ پر گامزن ہونے کی مشترکہ کوشش کا خواہاں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here