رواں سال کے  پہلے چار ماہ میں چین کی غیر ملکی تجارت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ بہتر ہورہی ہے: چینی وزارت تجارت

0

چینی کسٹم کی جانب سے  جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت اکیانوے کھرب دس ارب چینی یوآن رہی ،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے۔چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کاؤ فونگ نے دس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے چار ماہ میں چین کی غیر ملکی تجارت مستحکم ہونے  کے ساتھ ساتھ بہتر ہورہی ہے۔اندازے کے مطابق پورے سال میں اس رجحان کو برقرار رکھا جاسکے گا۔اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ عالمی معیشت اضافے کے مدار میں واپس آچکی ہے۔ عالمی منڈیوں میں مسلسل توسیع کی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین کی غیر ملکی تجارتی لحاظ سے سپلائی سائیڈ ساختی اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔اسی حالت میں چین کی اندورنی منڈی اور صارفین کی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ایک بات  قابل توجہ ہے کہ پہلے چار ماہ میں تجارتی منافع کی مالیت پانچ کھرب چھ ارب چوبیس کروڑ چینی یوان رہی ۔جس میں چوبیس اعشاریہ ایک فیصد  کمی آئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان قاؤ فونگ نے کہا کہ  تجارتی منافع کا اضافہ کبھی بھی چین کا ہدف نہیں ہے۔موجودہ منافع کی صورتحال منڈی کی بنیاد پر وجود میں آئی  ہے۔اور وہ منڈی کی تبدیلیوں کے مطابق بدلے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here