چین کی نائب وزیر خزانہ چھینگ لی ہوا نے تین تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین نے ٹیکس میں کمی لانے کے لیے سات اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں کارو باری اداروں کے حجم اور آمدنی میں اضافے اور تخلیق کی حوصلہ افزائی پر زور دیا ہےاوراندازہ ہے کہ رواں سال کاروباری اداروں کے لیے ٹیکس کی شرح میں ساٹھ ارب چینی یوآن کی کمی ہوگی۔ چین کی نائب وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بار ٹیکس میں کمی لانے کے اہداف بہت واضح ہیں۔ ایک طرف چھوٹے کاروبار اور مائیکرو کمپنیوں کے اخراجات میں کمی کرنا اور تخلیق کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ دوسری طرف آلات میں بہتری کے یے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عملے کی تربیت کو بھی مضبوط بنانا ہے۔