چین میں کاروباری ماحول میں بہتری کے لیے اقدامات

0

چین کی ریاستی کونسل کا رسمی اجلاس دو تاریخ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صنعتی و کاروباری اداروں کے قیام اور  تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کے دورانیے کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ملک میں کاروباری ماحول کوبہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اقتصادی امور کے اجلاس میں طے کئے گئے  فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے ۔مزکورہ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں مرتب کیے جانے والے اہداف کی تکمیل کے لئے ملک میں کاروباری اداروں کے لئے زیادہ عمدہ سروس فراہم کی جانی چاہیے تاکہ کاروباری لاگت کو کم کیا جاسکے ۔اس کے علاوہ اجلاس میں انسانی وسائل کی مارکیٹ کے انتطامی  قوائد و ضوابط کا مسودہ بھی منظور کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here