چین کے صدر شی جن پھنگ کا دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی میں معیاری ترقی کے فروغ پر زور

0

چھبیس تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حو بئی کے شہر وو ہان میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے کہا کہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دینا چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اہم فیصلہ ہے جو کہ ملکی ترقی سے منسلک اہم حکمت عملی ہے۔
چوبیس سے پچیس تاریخ تک جناب شی جن پھنگ نے صوبہ حو بئی اور حو نان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔چھبیس تاریخ کو منعقدہ مذکورہ اجلاس میں جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کے فروغ کی حکمت عملی پر زور دیا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین کے دور رس اثرات کے حامل مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دریائے یانگسی کے حیاتیاتی ماحول کی بحالی اور بہتری کو ترجیح دی جانی چاہیئے اور اس اقتصادی پٹی کو مزید خوبصورت حیاتیاتی ماحول کی حامل ،مزید با سہولت آمدورفت اور مزید ہم آہنگ معیشت ،مزید یکجہت منڈی ،مزید معقول نظام کی حامل گولڈن اقتصادی پٹی بنایا جائےگا ۔ صدر شی جن پھنگ نے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے فروغ کے لیے ایک ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے راستے کی تلاش پر زور دیا۔
جناب شی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی تعمیر کےد وران جدید اقتصادی نظام اور اشتراک پر مبنی ایک موثر معیشت کو فروغ دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here