اقوام متحدہ کی تعلیمی ،سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ثقافتی روابط کے فروغ میں چین کے کردار کو سراہا ہے۔ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکوا نے انیس تاریخ کو پیرس میں سنہوا کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ثقافتی شعبے کو وسعت دینے اور مذاکرات کے فروغ کے حوالے سےایک بار پھر بھر پور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔بوکوا نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو دلکش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیسکو اس کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ یونیسکو کی سربراہ آ ئندہ ماہ بیجنگ میں منقعد ہونے والے دی بیلٹ ایند روڈ عالمی تعاون فورم میں بھی شرکت کریں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف معاشی خوشحالی سے معاشروں میں خوشی ، ہم آ ہنگی اور استحکام نہیں لایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے لیے تعلیم کے فروغ ، بین الثقافتی مذاکرات ، سماجی اشتراک اور معاشروں میں مساوات کی ضرورت ہے۔ ایرینا بوکوا نے چین اور یونیسکو کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین فہرست میں شامل پچاس عالمی ثقافتی ورثوں کا حامل ملک ہے اور چین یونیسکو باہمی تعاون سےمتعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔