بریکس ممالک کے تھنک ٹینک کے عالمی سیمینار کا گوانگ چو میں انعقاد

0

بریکس ممالک کے تھنک ٹینک کا عالمی سیمینار تئیس تاریخ کو چین کے جنوبی شہر گوانگ چو میں منعقد ہوا۔ موجودہ سیمینار کا موضوع بریکس ممالک کی کھلی، جدید اور شراکت داری کی حامل ترقی ہے۔چین، برازیل، روس، بھارت ، جنوبی افریقہ اور بریکس ممالک کے ماہرین، اسکالرز اور کاروباری نمائندوں٘ سمیت ایک سو بیس سے زائد شخصیات نے موجودہ سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار میں شریک ماہرین کا خیال ہے کہ بریکس کے پانچ ممالک کو ایک دوسرے کی خوبیوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیئے اورحقیقی تعاون کے میعار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ، متعلقہ ممالک  کے تعاون کے نظام کو بھی جدید بنانا چاہیئے ۔ ماہرین نے اپنے خیالات میں کہا کہ  متعلقہ مسائل جن سے جلدی  نمٹنے کی ضرورت ہے، انکی گہرائی سے تحقیق کرنی چاہیئے۔بریکس ممالک کو جامع مشاورت، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر تعاون کرنا چاہیئے۔ماہرین نے کہا کہ حقیقت پر مبنی تعاون سے معیشت کی تیز ترقی  ہو گئی ہے۔ بریکس ممالک کو موجودہ عالمی اقتصادی و سیاسی نظام میں تعاون کو مسلسل مضبوط بنانا چاہیئے۔اس کے علاوہ اپنی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے مفادات اور ترقی پزیر ممالک کے مفادات کا بھی تحفظ کرنا چاہیئے۔ماہرین نے کہا کہ کھلے پن کے ماحول میں تعاون کرنا  اور اس کے ذریعے مشترکہ مفادات کو حاصل کرنا چاہیئے۔بریکس ممالک کو عالمی معیشت کے  روشن، مستحکم اور خوشگوار مستقبل کے حصول کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دینی چاہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here