چینی وزیر دفاع کی پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

0

اٹھارہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وے فنگ حہ نے  پاکستان کی بحری فوج کےسربراہ ظفر محمود عباسی سے بیجینگ میں ملاقات کی۔

وے فنگ حہ نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔ چینی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے حقیقت پسندانہ تعاون اور تبادلوں کو مضبوط بنانے،مختلف  نوعیت کے سیکورٹی خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے موثر سیکورٹی ضمانت فراہم کرنے اور علاقائی و عالمی امن و امان کے لیے مثبت خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہے۔

ظفر محمود عباسی نے کہا  کہ پاکستانی فوج چین کے ساتھ اعلی سطحی تبادلوں ، حقیقی  جنگ کی تربیت، دفاعی ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو گہرائی تک لانے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اور  افواج کے تعلقات کو مسلسل فروغ ملے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here