قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا، شی جن پھنگ 

0

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے ۔ عوام کی سلامتی ، سیاسی سلامتی اور قومی مفادات کو اہمیت دی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک ذمہ دار  ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کرے گا ۔ 
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ سیاسی اور قومی سلامتی کے نظام کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے  بہتر بنایا جائے گا ۔ قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی اور صلاحیت کو بہتربناتے ہوئے اہم خطرات کے انسداد اور ان سے نمٹنے کے لئے کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ  اور سلامتی کے  شعبے میں پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنایا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here