چین میں سولہویں بین الاقوامی باصلاحیت افراد ایکسچینج کانفرنس جنوبی شہر شن جن میں منعقد ہو رہی ہے – یہ کانفرنس مختلف ممالک کے با صلاحیت افراد کے تبادلوں کا ایک پل ہے۔حالیہ برسوں میں چین میں آنے والے غیرملکی با صلاحیت افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ان باصلاحیت افراد کا کہنا ہے کہ جدت کاری کی حوصلہ افزائی،اشتراک اور کھلے پن پر مبنی ترقیاتی ماحول اور کام یا روزمرہ زندگی کے لیے سہولیات کی مزید آسانی ان کے چین آنے کی اہم وجوہات ہیں۔
سٹیون ایم چیپمین انیس سو اسی میں چین آئے تھے ۔ چالیس برس کے بعد انہیں نہ صرف غیر ملکیوں کو دیے جانے والے چینی حکومت کے فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا گیا بلکہ انہیں چین کا “گرین کارڈ”یعنی فارن پرمانینٹ ریزیڈینٹ آئی ڈی کارڈ بھی حاصل ہوا۔ سٹیون ایم چیپمین کا کہنا ہے کہ غیرملکی با صلاحیت افراد کو راغب کرنے کے لیے چین کی جانب سے اپنائی گئی سلسلہ وار پالیسیاں موثر ثابت ہو رہی ہیں۔
حالیہ پانچ برسوں میں چین میں ملازمت کرنے والے غیرملکی افراد کی تعداد تینتیس لاکھ سے زائد ہے۔ ان غیر ملکیوں کے لیے ترقی کے زیادہ مواقع ،تخلیقات کے لیے ساز گار اور حوصلہ افزاء ماحول،پائیدار ترقی کو اہمیت دینے سمیت دیگر عوامل چین میں کام کرنے کی اہم وجوہات ہیں۔