تیرہ تاریخ کو چین کی جنرل کسٹم اتنظامیہ کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں کارگو کے ذریعے چین کی درآمد ات و برآمد ات کے حجم میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہواہے ۔چینی جنرل کسٹم انتظامیہ کے ترجمان ہوانگ سونگ پھنگ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں چینی معیشت کی مستحکم طور پر ترقی ہوئی۔ انہو ں نے کہا کہ اسی وجہ سے چین میں درآمد کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا۔تیل، گیس، کاپراور صارفین کے زیر استعمال مصنوعات سمیت دیگر اشیا کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے پہلے تین تجارتی ساتھی ممالک کے لئے برآمدات میں بھی اضافہ رہا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان درآمدات ور برآمدات میں بھی اضافے کو فروغ ملاہے۔ مکینیکل اور بجلی کی مصنوعات اور افرادی قوت سے تیار کردہ مصنوعات چینی برآمدات کا اہم حصہ ہیں ۔