چینی بحریہ کو عالمی سطح پر  پہلے درجے کی بحریہ بنانے کی کوششوں کا عزم

0

جمعرات کے روز چینی مرکزی فوجی کمیشن نے  جنوبی بحیرہ چین کے سمندری علاقے میں ایک شاندار پریڈ کا اہتمام کیا ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین بھی ہیں ، انہوں نے پریڈ میں شریک فوج کا معائنہ کیا اور اہم خطاب کیا ۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ نئے عہد میں چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے لئے طاقتور بحریہ کا قیام جتنا ضروری اب ہے اتنا پہلے کبھِی نہ تھا ۔ نئے عہد میں طاقتور فوج بنانے کے تصور کے تحت اصلاحات اور سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چینی بحریہ کی جدت کاری کے عمل کو تیز تر کیا جائے گا اور بحریہ کو عالمی سطح پر پہلے درجے کی  بحریہ بنانے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی ۔

شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک طاقتور بحریہ کا قیام چینی قوم کی خواہش  ہے ۔ اور یہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کی اہم ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی بحریہ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ آج  چینی بحریہ کی نئِی ساکھ دنیا کے سامنے آ رہی ہے ۔ انہوں نے چینی بحریہ کے افسران اور سپاہیوں سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی قیادت میں فوج کو ترقی دی جائے ۔ اصلاحات اور تخلیق کے ذریعے بحری جنگ کا جدید نظام قائم کیا جائے اور اپنی صلاحیت اور معیار کو بلند کرنے کےلیے بھر پور کوشش کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی بحریہ قومی حقوق اور مفادات کے تحفظ ، علاقائی اور عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لئے اپنی نئی خدمات سرانجام دے گی ۔

بحری پریڈ  کے بعد شی جن پھنگ نے فوجیوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور تصاویر بنوائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here