رواں سال نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی ترقی کا رجحان جاری رہے گا:  بو آو ایشا ئی فورم کی رپورٹ  

0

بو آو ایشیائی فورم  دو ہزار اٹھارہ  کے سالانہ اجلاس  کے حوالے سے اتوار کے روز ایک نیوز بریفنگ میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ۔ رپورٹ  میں کہا گیا ہےسال دو ہزار اٹھارہ میں  نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی ترقی کا بہتر رجحان جاری رہنے کی توقع ہے  اور ترقی کی شرح  گزشتہ سال کے مقابلے میں برابر رہنے یا اس میں کچھ اضافےکا امکان بھی موجود ہے۔
 رپورٹ میں سب سے  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  نئی  ابھرتی ہوئی سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کی معاشی ترقی توقع سےزیادہ ہو گئی ہے ۔ چینی معیشت میں شرح اضافہ چھہ اعشاریہ نو فیصد تک پہنچ گیا ہے  اورعالمی معاشی ترقی میں چین کا حصہ تقریباً تیس فیصد بنتا ہے اور اس کا کرداربدستور اہم رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here