چین امریکہ تجارتی کشمکش میں بات چیت کی گنجائش موجود ہے: ماہرین

0

چین اور امریکہ کی تجارتی کشمکش حالیہ دنوں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ تجارتی محاز آرائی کی روک تھام کی جانی چاہیے۔ اس حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔
چین کی وزارت خزانہ کے مالیاتی سینٹر کے سربراہ  جو چھانگ وو نے کہا کہ کثیرالطرفہ تجارتی نظام عالمی خوشحالی اور  ترقی کی ضمانت ہے۔ اگر  کسی بڑی طاقت نے متعلقہ قوانین و ضوابط اور  اصولوں کی خلاف ورزی کی  تو عالمی تجارت ایک بار پھر  غیر موزوں مسابقتی دور میں داخل ہو جائے گی۔ جناب  جو چھانگ وو نے مزید کہا کہ  اقتصادی و تجارتی تعلقات دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد ہیں۔دونوں فریقوں کے مابین بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔ابھی تک دونوں فریقوں کی جانب سے جاری کردہ  نئے محصولاتی فہرست  کو عمل میں نہیں لایا گیا ہے لہذا  بات چیت کے لیے وقت اور گنجائش دونوں موجود ہیں۔دوسری جانب فریقین کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ چین برابری اور  باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے  تیار ہے۔
چار تاریخ کو چینی وزارت تجارت نے عالمی تجارتی تنظیم کو  فریقین کے درمیان موجودہ تجارتی کشمکش کے جائزے اور ممکنہ تصفیے کے لئے درخواست کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here