چین کی  مصنوعات پر محصولات عائد  کیے جانے کی سخت مذمت

0

 چین کی وزارتِ تجارت، وزارتِ خارجہ، بزنس کمیونٹی  اور ماہرین نے  امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر محصولات عائد کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔
چین کے  بین الاقوامی اقتصادی ایکسچینج ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے وابستہ  سکالر جناب جانگ رونگ نان  کا کہنا ہے کہ  امریکی سلسلہ وار کارروائیوں سے چین کے ضبط اور حدود کو چیلینج کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں چائنہ  انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس   کی جانب سے کیے گئے سروے سے  پتہ چلتا ہے کہ  چین ایک طویل عرصے سے امریکی صنعتی وکاروباری اداروں سمیت متعدد عالمی  صنعتی و کاروباری اداروں کے لئے   سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔ حالیہ دس برسوں میں ان کاروباری اداروں کو  چین میں سرمایہ کاری سے  بھاری منافع حاصل ہوا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ چینی حکومت کی جانب سے  منصفانہ مارکیٹ کے ماحول کی فراہمی ہے۔   مگر  افسوس کی بات یہ  ہے کہ  تجارتی تحفظ  پسندی  پر مبنی امریکی رویے سے بین الاقوامی تجارتی اصولوں  کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور چین نیز امریکہ کے تجارتی حلقوں کو  بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here