چین میں جڑواں بے ڈو نیوی گیشن سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ

0

تیس تاریخ کی صبح چین کے سی چھانگ سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے لانگ مارچ تھری بی کیریئر راکٹ کے ذریعے جڑواں تیسویں اور اکتیسویں بے ڈو نیوی گیشن سیٹلائٹس کو کامیابی سے خلا میں چھوڑا گیا۔ مذکورہ سیٹلائٹس لانچنگ کے تین گھنٹے بعد اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔منصوبے کے مطابق بے ڈو نیوی گیشن سسٹم رواں سال کے آخر تک دی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے لئے کام شروع کر دے گا۔
مذکورہ جڑواں سیٹلائٹس اس سے قبل خلا میں چھوڑے گئے چھ بے ڈو تھری سیٹلائٹس کے ساتھ مل کر ایک نیٹ ورک کی تشکیل سے فعال ہوں گے۔
منصوبے کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں چین اٹھارہ بے ڈو تھری سیٹلائٹس خلا میں چھوڑے گا۔چائنہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی گروپ کوآپریشن کے ڈیزائنر چھن لین نے بتایا کہ اگر موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو بے ڈو تھری کے نیٹ ورک میں سیٹلائٹس کی کارگردگی توقعات سے کہیں بہتر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here