چینی صدر کے خصوصی نمائندے کی جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات

0

چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے یانگ جے چھی نے جمعے کے روز کیپ ٹاون میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما پھوسا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب یانگ نے چینی صدر کی جانب سے راما پھوسا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شی جن پھنگ چین۔ افریقہ جامع تزویراتی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان قریبی رابطوں اور تزویراتی مذاکرات کے فروغ سے فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے رہنماء کردار ادا کرتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ بیس برسوں کے دوران مشترکہ کوششوں کے باعث تعلقات کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ جناب یانگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک قومی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ چین چاہتا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں میں اضافہ کیا جائے ، باہمی سیاسی اعتماد سازی کو فروغ دیا جائے اور مزید گہرے عملی تعاون سے دو طرفہ تعلقات کو مزید بلند یوں تک پہنچایا جائے ۔ جنوبی افریقی صدر نے فریقین کے درمیان تعلقات کو تاریخی اور تزویراتی اہمیت کا حامل قرار دیا اور  دونوں ملکوں کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور پالیسیوں میں بہترین ہم آہنگی کے حوالے سے رضا مندی ظاہر کی تا کہ گہرا باہمی سودمند تعاون فروغ پا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here