بائیس تاریخ کو دو ہزار اٹھارہ میں ڈرون کی ترقی کے حوالے سے عالمی فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ لی جیان نے فورم میں کہا کہ آئندہ چند سالوں میں چین میں ڈرونز کی صنعتی پیداوار میں ہر سال تیس فیصد سے زائد اضافے کو برقرار رکھے جانے کی توقع ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین میں ڈرونز کے انتظام اور سروس میں موثر پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس میں ڈرون کے حقیقی نام کے مطابق رجسٹریشن پر عملدرآمد اور ڈرون استعمال کنندگان کے لیے انتظام کو بہتر بنانا شامل ہے۔ مستقبل میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن متعلقہ ضوابط اور نظام کو بہتر اور جامع بنائےگی اور اس کے ساتھ ساتھ ڈرونز کے لیے آپریٹنگ مینجمینٹ پلیٹ فارم کی تعمیر کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ اب تک چین میں حقیقی نام سے درج شدہ ڈرونز کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد ہےاور ڈرونز کے استعمال کےلیے جاری کئے گئے لائسنسز کی کل تعداد چوبیس ہزار سے زیادہ ہے۔ ڈرونز کا جنرل ایوی ایشن اور سامان کی ترسیل اور نقل وحمل سمیت دیگر شعبوں میں استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ امید ہے کہ دو ہزار بائیس تک زرعی شعبے اور فضائی فوٹوگرافی کے لئے ڈرونز کا استعمال عام ہو جائے گا۔