بیس تاریخ کی صبح چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ میں چینی اور غیرملکی نامہ نگاروں سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کا چینی حکومت کی کھلی پالیسی سے قریبی تعلق ہے۔کھلی پالیسی چین کی بنیادی قومی پالیسی ہے۔چین آزادانہ تجارت کی حمایت کرتارہے گا اور دنیا کے لئے چین کا دروازہ کھولتا رہے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چینی حکومت درآمد شدہ مصنوعات پر عائد ٹیرف کو مزید کم کر دے گی۔، کینسر کے علاج والی ادویات پر عائد ڈیوٹی کو مکمل طور پر ختم کیا جائےگا ۔بزرگوں کی دیکھ بھال ، طب و صحت ، تعلیم اور مالیات سمیت دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جناب لی کھہ چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت چینی اور غیرملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے لئے شفاف اور مساویانہ مارکیٹ کے قیام کو فروغ دیتی رہی ہے اور متعلقہ سروس کے معیار کو مسلسل بلند کیا جائیگا۔