چین میں معذور بچوں میں حصول تعلیم کی شرح نوے فیصد سے زیادہ

0

چین کی معذوروں کی فیڈریشن کے سربراہ لو یون نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ اس وقت تک چین میں معذور بچوں میں حصول تعلیم کی شرح نوے فیصد سے زیادہ
 ہے۔
جناب لو یون نے بتایا کہ  لازمی تعلیم کے حصول کےسلسلے میں عام اور معذور بچوں کے لیے یکساں مواقعو ں کی ضمانت کے لئے چینی حکومت نے معذوروں کے لئے حصول تعلیم کے ضوابط مرتب کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ضوابط کے مطابق  خصوصی تعلیم کے لیے جامع منصوبے بھی مرتب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بک ڈیٹا بیس بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ غریب خاندانوں سے وابسطہ بچوں کو سکولوں میں داخلہ مل سکے۔
جناب لو یون نے تسلیم کیا کہ اس وقت تک چین میں دو لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ معذور بچے لازمی تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں ۔ان میں سے شدید معذور اور  دیہی علاقوں میں رہنے والے معذور بچوں کا تناسب اسی فیصد سے زیادہ ہے،تاہم اب چینی حکومت اس حوالے سے زیادہ اقدامات اختیار کریگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here