انیس تاریخ کو چین کےصدر شی جن پھنگ نے جناب ولادی میر پوٹین کو روسی صدر منتخب ہونے پر تہنتی پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں روسی عوام نے متحد ہو کر ترقی کے راستے پر گامزن ہو کر نمایاں سماجی اور اقتصادی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ دوسری طرف بین الاقوامی امور کے حوالے سے روس تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ روس ترقی کے راستے میں نئی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ اس وقت چین- روس تزویراتی تعلقات تاریخ کے مثالی ترین دور میں ہیں ۔ دونوں ملکوں کےتعلقات باہمی احترام ، تعاون، انصاف اور مشترکہ ترقی کے تصورات پر مبنی نئے بین الاقوامی تعلقات اور ہم نصیب معاشرے کی مثال ہیں۔چین روس کے ساتھ ملکر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیگا اور علاقائی و عالمی امن اور استحکام کے لئے مشترکہ کوشش کریگا۔