روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہفتے کے روز ایک تہنیتی پیغام میں چین کے صدر شی جن پھنگ کو چین کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے
انہوں نے کہا کہ بطور صدر شی جن پھنگ کے دوبارہ انتخاب سے عکاسی ہوتی ہے کہ انہیں نمایاں اعلی وقار حاصل ہے اور اس سے چین کی معاشی سماجی ترقی اور عالمی سطح پر چینی قوم کے مفادات کے تحفظ کے لئے جناب شی کی جانب سے سر انجام دی جانے والی خدمات کی توثیق ہوئی ہے ۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ جناب شی کی بھر پور کوششوں کی بدولت روس۔ چین تعلقات ایک نئی بلندی تک پہنچ گئے ہیں جو بڑے ممالک کے درمیان ترقی ، مساوات ، باہمی مفادات اور تعاون پر مبنی تعلقات کی ایک بہترین مثال بن چکی ہے ۔پیوٹن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدر سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے روس۔ چین جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے حقیقی ثمرات حاصل ہو سکیں گے اور یوروایشیا براعظم اور پوری دنیا میں سلامتی اور امن کے تحفظ میں مدد ملے گی ۔ روسی صدر نے اس موقع پر جناب شی کی بہتر صحت ، خوشحالی اور بطور صدر نئی کامیابیوں کے حصول کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔