بنگلہ دیش کے ریاستی اور سفارتی امور کے وزیر ایم ڈی شہریار عالم نے حال ہی میں بنگلہ دیش میں چین کے سفیر جانگ زو سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ وہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت بنگلہ دیش اور چین کے تعاون کے حوالے سے مثبت رویہ رکھتے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے تعاون کے منصوبوں کو جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا۔
شہریار عالم نے دونوں ملکوں کے سیاسی اور اقتصادی قریبی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بنگلہ دیش میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
جانگ زو نے کہا کہ بنگلہ دیش دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون میں چین کا اہم شراکت دار ہے۔حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں سماجی و اقتصادی ترقی تیزی سے ہو رہی ہے اور ترقی کا مستقبل بہت روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی معیاد میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عمل میں لایا جائے گا اور دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کے تعلقات کو مسلسل فروغ دیا جائے گا۔